15 نومبر 2016 - 07:57
ایران، پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والے ماحول میں مختلف میدانوں میں ترقی و پیشرفت کی جانب رواں دواں

ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران کی جانب دنیا بھر کی حکومتوں کی توجہ کے باعث کسی میں ایٹمی سمجھوتے کو درہم برہم کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے پیر کی رات کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کو امریکہ میں صدر کی تبدیلی سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی-

اسحاق جہانگیری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایٹمی سمجھوتے کے بعد باقی پابندیوں کو بھی ختم ہوجانا چاہئے کہا کہ ایران، ایٹمی سمجھوتے کی راہ پر پوری طرح گامزن رہے گا اور کوئی بھی حتی امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ بھی اس سمجھوتے کو ختم نہیں کر سکتے-

اسحاق جہانگیری نے کہا کہ ایران، پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والے ماحول میں مختلف میدانوں میں ترقی و پیشرفت کی جانب رواں دواں ہے-

.......

/169